Aaj Logo

شائع 16 نومبر 2018 09:35am

پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر کم ترین سطح پر

اسلام آباد: پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر کم ترین سطح پر ہیں،  جو دو ماہ کی درامدات  کے لئے بھی ناکافی ہیں، عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز انویسٹرز کا کہنا ہے آئی ایم ایف کا نیا پروگرام بیرونی مالی خطرات سے نمٹنے میں مدد دے گا۔

بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی موڈیز کی تازہ رپورٹ کے مطابق پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر کم ترین سطح پر ہیں۔
زرمبادلہ کے ذخائر دو ماہ کی درآمد ات کے لئے بھی ناکافی ہیں، حکومتی قرضوں کا پینتیس  فیصد غیرملکی قرضوں پر مشتمل ہے۔
موڈیز کا کہنا ہے آئی ایم ایف کا نیا پروگرام بیرونی مالی خطرات سے نمٹنے میں مدد دے گا۔
کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ  مالی سال دوہزار انیس میں جی ڈی پی کا چار اعشاریہ چھ  فیصد رہے گا جو گذشتہ  مالی سال  پانچ اعشاریہ آٹھ فیصد تھا۔

Read Comments