وزیر اعظم کی نیب کو تنبیہہ،پی ٹی آئی کی تنقید

شائع 16 فروری 2016 02:18pm

اسلام آباد:تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ وزیراعظم تمام اخلاقی تقاضے بالائے طاق رکھتے ہوئے نیب کو دھمکا رہے ہیں۔ وزیراعظم نواز شریف کی تنبیہ "الٹا چورکوتوال کو ڈانٹے" کے مترادف ہے۔

وزیراعظم کے بیان پرردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ترجمان تحریک انصاف نعیم الحق نے کہاکہ وزیراعظم تمام اخلاقی تقاضے بالائے طاق رکھتے ہوئے نیب کو دھمکا رہے ہیں۔ وزیراعظم نوازشریف کی چیئرمین نیب کو کی جانے والی تنبیہ "الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے" کے مترادف ہے۔

انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کی کابینہ کے افراد تک قطر سے خریدی جانے والی ایل این جی کے ٹیرف سے لاعلم ہیں۔ وزیراعظم زرداری صاحب کا پیٹ پھاڑکر قوم کی لوٹی دولت واپس لانے کے وعدے سے بھی مکرگئے۔

نعیم الحق کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے تین برس میں پانچ ہزارارب روپے کے قرض لیکرریکارڈ قائم کیا۔ انیس سو ننانوے میں ہر پاکستانی چند ہزارجبکہ آج سوا لاکھ کا مقروض بنا دیا گیا ہے۔

Read Comments