آج کا دن کیسا رہے گا؟17 نومبر 2018

شائع 17 نومبر 2018 06:20am

حمل (Mar21-Apr19)

آج اپنے ادرد گرد افراد کے معاملات میں دخل اندازی نہ کریں ورنہ کسی بھی قسم کی پیچیدہ صورتحال جنم لے سکتی ہے۔گاڑی چلاتے وقت ہوشیار رہیں تاکہ کسی بھی قسم کے حادثے سے محفوظ رہ سکیں۔

ثور (April20-May20)

آج اگر آپ تمام الجھنوں سے نجات چاہتے ہیں تو اپنے معمولات میں ہی خود کو مصروف رکھنے کی کوشش کریں۔ اس بات کو بھی یاد رکھیں کہ عقل و دل، جذبات، دکھ اور سکھ کی آپس میں جتنی قربت ہے اسی قدر ان سب کی آپس میں کشمکش بھی جاری رہتی ہے۔

 (May21-June21) جوزا

آج آپ کو اپنے پیاروں کی ضروریات اور خوشیوں پر توجہ دینے کا موقع مل سکے تو آپ کا وقت بہت بہتر گزر سکے گا۔ اپنی مالی حالت کے بارے میں دوسروں کے اندیشے نظر انداز نہ کریں اور نہ ہی کسی لالچ میں اپنی جمع پونجی ضائع کرنے کی کوشش کریں بلکہ احتیاط سے کام لیں۔

 (June22-July22) سرطان

آج غیر متوقع حالات کی وجہ سے آپ کا پروگرام تبدیل ہوکر آپ کو ذہنی انتشار کا شکار کرسکتا ہے لہٰذا اپنا شیڈول بناتے وقت اس بات کا خیال رکھیں کہ یہ بہت مصروفیت والا نہ ہو ورنہ آپ کے لئے اس پر عمل کرنا مشکل ہی نہیں بلکہ ناممکن سا ہوجائے گا۔

 (July23-Aug22) اسد

آج اپنے قریبی افراد کے علاوہ اپنے خاندان کے کسی بزرگ فرد سے بحث و تکرار کی نوبت نہ آنے دیں اور اگر یہ کیفیت آپ پر حاوی ہوگئی تو پھر اپنے آپ کو بچانا مشکل ہوجائے گا۔ خود کو طے کردہ منصوبوں کا پابند بنانا ہوگا ورنہ ادھر ادھر بھاگم دوڑ کے لئے تیار رہیں۔

 (Aug23-Sep22) سنبلہ

آج اپنے طے شدہ اہم اہداف کی تکمیل میں ناکامی کی وجہ سے آپ کو اپنے سینیئر افراد کی ڈانٹ ڈپٹ سننی پڑسکتی ہے۔ اصل میں یہ آپ کا قصور نہیں ہوگا بلکہ ان تک آپ کی بات پہنچی ہی نہیں ہے۔ اس میں آپ کی لاپرواہ خاموشی کے علاوہ      آپ کے حاسدین کی ریشہ دوانیوں کا بھی اہم حصہ ہوسکتا ہے۔

 (Sep23-Oct22) میزان

آج اپنے کاروباری وعدوں کی تکمیل اور فرائض کی انجام دہی کا شیڈول بناتے وقت اپنے اہل خانہ کو وقت نہ دینے کی وجہ سے آپ کو اپنے اہل خانہ کی جانب سے سخت کلمات سننے کے علاوہ اپنی شریک حیات کی ناراضگی بھی مول لینی پڑ سکتی ہے۔

 (Oct23-Nov21) عقرب

آج اپنے مالی حالات کی بہتری کے لئے اپنے بڑوں کی باتوں پر عمل کرنے کی کوشش کریں اس کے علاوہ اپنی شریک حیات سے پیار و محبت کے معاملات پر گفتگو کرنے سے قبل پوری طرح سے تیاری ضرور کرلیں ورنہ غلط فہمی کے باعث تعلقات میں کشیدگی پیدا ہوسکتی ہے۔

 (Nov22-Dec22) قوس

آج اپنے پیاروں کے بارے میں کوئی منفی خبر سننے کی وجہ سے آپ کو اپنا غصہ قابو میں رکھنا مشکل ہوسکتا ہے جس کی وجہ سے آپ میں موجود برہمی اردگرد موجود افراد سے باہمی تعلقات خراب کرنے کا باعث بن سکتی ہے اور آپ کسی سے لڑائی جھگڑے میں بھی الجھ سکتے ہیں۔

جدی (Dec23-Jan19)

آج موجودہ ذہنی الجھاؤ والے حالات میں اپنے پیاروں کے علاوہ اپنے اہل خانہ کی ضروریات کو بھی یاد رکھنے کی کوشش کریں۔ ستاروں کی موجودہ پوزیشن کی وجہ سے آپ کی باتیں اس قدر مؤثر نہ ہوں گی کہ آپ کسی کو قائل کرسکیں یا اپنے مفادات کے حصول میں کامیاب ہوسکیں۔

دلو (Jan20-Feb18)

آج آپ کو اپنے وقت کا بہتر استعمال یقینی بنانے کے لئے اپنے طے شدہ شیڈول پر توجہ دینی ہوگی اور اپنے امور کی ترجیحات بھی طے کرنی ہوں گی۔ اپنے اردگرد موجود افراد سے مشاورت کرنے کے بعد ہی اپنے عملی اقدامات کا آغاز کرنے کی کوشش کریں۔

حوت (Feb19-Mar20)

آج اپنی توجہ کو اپنے ہدف پر مرکوز رکھنا ناممکن نہ ہوگا اس لئے اپنے پیشہ وارانہ معاملات میں کوئی تبدیلی لانے یا کسی اصلاح کرنے کی کوشش نہ کریں لیکن اس کے باوجود اپنے کام کی جگہ پر پیدا ہونے والے کسی اختلاف کو ختم کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔

نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔

صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔

Read Comments