کوئی چوری یا کرپشن نہیں پھربھی کیوں تنگ کیاجارہاہے،آصف زرداری

شائع 16 فروری 2016 05:24pm

دبئی:سابق صدر آصف زرداری کہتے ہیں میاں صاحب آپ کا اپناوزیرکہتاہے ڈاکٹرعاصم بے گناہ ہیں،کوئی چوری یا کرپشن نہیں پھربھی کیوں تنگ کیاجارہاہے۔ترجمان پی ٹی آئی نعیم الحق نے کہا کہ وزیراعظم تمام اخلاقی تقاضے بالائے طاق رکھتے ہوئے نیب کو دھمکا رہے ہیں۔

وزیراعظم کے نیب کے حوالے سے بیان پرپیپلزپارٹی اور تحریک انصاف کا ردعمل سامنے آگیا ۔سابق صدرر آصف علی زرداری نے میاں صاحب کو کہا کہ نیب کے ساتھ ساتھ آپ کی ایف آئی اے بھی تویہی کام کررہی ہے،اٹھارہویں ترمیم کے خلاف مسلسل کام ہو رہا ہے، انہوں نے کہا کہ میاں صاحب آپ کااپناوزیرکہتاہے ڈاکٹرعاصم بے گناہ ہیں،کوئی چوری یاکرپشن نہیں پھربھی انہیں مہینوں سے تنگ کیا جارہا ہے۔

ترجمان تحریک انصاف نعیم الحق نے کہا کہ وزیراعظم تمام اخلاقی تقاضے بالائے طاق رکھتے ہوئے نیب کو دھمکا رہے ہیں ان کی تنبیہ "الٹا چورکوتوال کو ڈانٹے" کے مترادف ہے،انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی کابینہ کے افراد تک قطر سے خریدی جانے والی ایل این جی کے ٹیرف سے لاعلم ہیں۔ وزیراعظم زرداری صاحب کا پیٹ پھاڑکر قوم کی لوٹی دولت واپس لانے کے وعدے سے بھی مکرگئے۔

Read Comments