بے گناہ لوگوں کو مارنے سے آزادی نہیں ملتی،وزیر اعلیٰ بلوچستان

شائع 16 فروری 2016 05:48pm

کوئٹہ:وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا ہے کہ مٹھی بھر لوگ بلوچستان میں عدم استحکام پھیلانا چاہتے ہیں ،بے گناہ لوگوں کو مارنے سے آزادی نہیں ملتی۔ نیشنل ایکشن پلان پر اس کی روح کے مطابق عملدرآمد کیا جائے گا۔

کوئٹہ میں ہونے والے اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں کمانڈر سدرن کمانڈر،وزیرداخلہ بلوچستان،آئی جی ایف سی، چیف سیکرٹری،آئی جی پولیس سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان پرپیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے کہا کہ مٹھی بھر لوگ بلوچستان میں عدم استحکام پھیلانا چاہتے ہیں۔بے گناہ لوگوں کو مارنے سے آزادی نہیں ملتی۔انہوں نے کہا کہ ہم خوش نصیب ہیں کہ ہمیں پاکستان جیسا ملک ملا،وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر اس کی روح کے مطابق عملدرآمد کیاجائے گا۔

Read Comments