جسم سے سیاہ دھبوں کا خاتمہ  کرنے کا ٹوٹکا

اپ ڈیٹ 12 فروری 2019 05:34am

اس مصروف زندگی میں  اپنی جلد کا خیال رکھنا بہت مشکل کام ہے کیونکہ آپ کے کام آپ کی جان نہیں چھوڑتے ہیں اور اسی میں آپ کی جلد پر سیاہ دھبے نمایا ہوجاتے ہیں جو کہ آپ کی خوبصورتی کو متاثر کرتے ہیں  اور اس  کے علاج کے لئے کافی مہنگی  ادویات کا استعمال بھی کرتےہیں مگر ان سے بھی فائدہ حاصل نہیں ہوتا اس کا آسان سا علاج آپ کے گھر میں ہی موجود ہے جس پر عمل کر کے آپ  اپنی جلد سے  دھبوں کا خاتمہ  کر سکتے ہیں ۔

اجزاء

لیمن جوس 1 چمچ،ایلوویرا جیل 1 چمچ،ہر ی پیاز کا رس 1چمچ

استعمال کا طریقہ

لیموں کے جوس ،ایلوویرا جیل اور ہری پیاز کے رس کو اچھی طرح سے ملا لیں اور کم سے کم اسے 2 گھنٹے  فریج میں رکھ لیں اس کے بعد یہ کریم کی شکل میں آجائے گا اس کے بعد جسم کا جو حصہ بھی سیاہ دھبوں کی وجہ سے متاثر ہے اس جگہ پر اس کی 5 مینٹ تک مالش کریں ۔دن میں 2 مرتبہ  استعمال کرنے سے بہترین نتائج  ملیں گے اس عمل کو 4 ہفتے تک جاری رکھنا ہے ۔

یہ مضمون صرف معلومات کے لئے ہے۔

Read Comments