Aaj Logo

شائع 14 دسمبر 2015 10:41am

پارا چنار بم دھماکا ،جاں بحق افراد کی تدفین آج ہوگی

 

 

پارا چنار بم دھماکے میں جاں بحق افراد کی تدفین آج ہوگی، واقعے کے خلاف شہر کی فضا سوگوار ہے، تمام تجارتی مراکز بند ہیں ۔پارا چنار میں گزشتہ روز بم دھماکے کے بعد شہر کی فضا سوگوار ہے۔

تین روزہ سوگ منایا جارہا ہے شہر بھر کے تمام تجارتی مراکز اور سرکاری تعلیمی ادارے بند ہیں۔مختلف تفتیشی ٹیموں نے بم دھماکے کے مقام کا دورہ کیا اور شواہد اکٹھے کیے بم ڈسپوزل یونٹ کے مطابق بم دھماکے میں پینتیس کلو بارودی مواد استعمال ہوا جو کہ ٹائم ڈیوائس سے منسلک تھا۔ بی ڈی یو کے مطابق دھماکا خیز مواد کپڑے کے ڈھیر میں رکھا گیا تھا۔

Read Comments