لورالائی:مہمان خانے پرحملہ، 3 افراد جاں بحق

اپ ڈیٹ 17 فروری 2016 07:46am

لورالائی:بلوچستان کے علاقے لورالائی میں قبائلی رہنما موجان مری کے مہمان خانے پر حملہ، موجان مری سمیت تین افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔

لیویز ذرائع کے مطابق بلوچستان کے ضلع لورالائی کے علاقے بارکھان میں فراریوں نے قبائلی رہنما موجان مری کے مہمان خانے میں گھس کر فائرنگ کردی، فائرنگ کے نتیجے میں موجان مری سمیت تین افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ واقعہ میں دو افراد زخمی بھی ہوگئے۔

فائرنگ کے واقعے کے بعد لیویز اور پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر گولیوں کے خول تحویل میں لیکر تحقیقات شروع کردی۔ جبکہ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

Read Comments