شیخوپورہ:پولیس مقابلےمیں7 دہشتگرد ہلاک

شائع 17 فروری 2016 08:30am

شیخوپورہ:پنجاب کے علاقے شیخوپورہ میں شرقپور روڈ پر پل کے قریب پولیس مقابلے میں سات دہشتگرد ہلاک ہوگئے، پانچ دہشتگرد تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔

شیخوپورہ میں شرقپور روڈ پر پل کے قریب سی ٹی ڈی کی کارروائی، فائرنگ کے تبادلے میں سات دہشتگرد ہلاک ہوگئے،ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے دو کلو گرام دھماکا خیزمواد برآمد کرلیا گیا، سی ٹی ڈی کے مطابق دہشتگردوں کاتعلق کالعدم تحریک طالبا ن اور لشکرجھنگوی سے ہے اور دہشتگردوں کا بارہ رکنی گروہ موٹرسائیکلوں پر شرقپور جا رہا تھا۔

پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے شرقپور روڈ پل کے قریب گھیر لیا، فائرنگ کے تبادلے میں سات دہشتگرد ہلاک ہوگئے جبکہ پانچ تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے، سی ٹی ڈی نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

Read Comments