جسٹس فیصل عرب نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھالیا

شائع 14 دسمبر 2015 10:48am

کراچی :سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس فیصل عرب نے سپریم کورٹ کے جج کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔

جسٹس فیصل عرب نے سپریم کورٹ کے مستقل جج، جسٹس خلجی عارف ریٹائرڈ اور جسٹس طارق پرویز ریٹائرڈ نے سپریم کورٹ کے ایڈہاک ججوں کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا ہے۔چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس انور ظہیر جمالی نے تینوں ججوں سے حلف لیا۔حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ کے ہال میں ہوئی، جس میں سپریم کورٹ کے ججز اور سینئر وکلا نے شرکت کی۔

Read Comments