آج بندروں کا عالمی دن منایا گیا

شائع 14 دسمبر 2015 12:38pm

لاہور:دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی بندروں کا عالمی دن منایا گیا،،لاہورکے چڑیا گھر میں ہونے والی تقریب میں بچوں کی خوشی دیدنی رہی جہاں کیک کا بھی مزا لیا گیا،ٹیبلوز اور پرفارمنسز نے رنگ جمائے رکھا۔

لاہور چڑیاگھر میں بندروں کے پنجرے کے باہر شاندار تقریب میں نجی سکول کے بچوں نے خوب انجوائے کیا،بندروں کے پنجرے کے باہر سجاوٹ بھی نرالی تھی،رنگ برنگے غباروں اور بچوں کے انوکھے روپ نے سماں رنگین بنائے رکھا،شرکاءکا کہنا تھا کہ بچوں میں جانوروں سے محبت کے جذبات کا احساس پیدا کرنا ضروری ہے۔

اس موقع پر نجی سکول نے ایک چھوٹا اوولیو ببون بھی گود لے لیا شرکا کا کہنا تھا کہ اس نسل کی حفاظت افزائش نسل میں اضافے کا باعث بن سکتی ہے۔

Read Comments