کوئٹہ: مشترکہ آپریشن،18 مشتبہ افراد گرفتار

اپ ڈیٹ 17 فروری 2016 09:25am

کوئٹہ :کوئٹہ میں ایف سی اور پولیس نے مشترکہ آپریشن کے دوران اٹھارہ مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق خفیہ اطلاع پر پولیس اور ایف سی اہلکاروں نے کوئٹہ کے علاقے ڈبل روڈ پر کارروائی کی،علاقے کے داخلی و خارجی راستے سیل کر کے مکانات اور مختلف جگہوں کی تلاشی لی گئی، اس دوران اٹھارہ مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا گیا،گرفتار افراد کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

Read Comments