نیویارک:نیویارک میں رنگا رنگ فیشن ویک جاری ہے، ساتویں روز موسم خزاں اور سرما کے ملبوسات کی نمائش کی گئی،ماڈلز نے مائیکل جیکسن کے گانے پر کیٹ واک کی۔
امریکا کے شہر نیویارک میں رنگا رنگ فیشن ویک جاری ہے، جس میں دنیا بھر سے نامور ڈیزائنرز اپنی کلیکشن پیش کر رہے ہیں، دوسرے روز ڈیزائنر ڈینس باسو نے اپنا کلیکشن پیش کیا۔
موسم خزاں اور سرما کی مناسبت سے ملبوسات کی نمائش کی گئی، خوبرو ماڈلز نے مائیکل جیکسن کے گانے پر ریمپ پر کیٹ واک کی، حاظرین نے منفرد ڈیزائن کو خوب سراہا۔ گیارہ فروری سے شروع ہونے والا رنگا رنگ فیشن ویک اٹھارہ فروری کو اختتام پذیر ہوجائے گا۔