Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
لاہور:پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن نے وزیراعظم کی طرف سے نیب حکام کے خلاف بیان پر مذمتی قرارداد جمع کرا دی۔ حزب اختلاف کے رہنماوٴں کا کہنا ہے کہ عدلیہ کو ایسے الزامات کا نوٹس لینا چاہئے۔اپوزیشن لیڈر محمود الرشید نے ایوان میں قرارداد پیش کرتے ہوئے موٴقف اختیار کیا کہ وزیراعظم کا بیان غیر آئینی اور نیب حکام کو دھمکی دینے کے مترادف ہے۔ ملک میں کرپشن کے خاتمے کے لئے جو آئینی ادارے کام کر رہے ہیں انہیں روکنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کرپشن کے خاتمے میں سنجیدہ نہیں۔ اپوزیشن رہنماوٴں نے وزیراعظم کے بیان پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دانش اسکولز، سستی روٹی، آشیانہ ہاوٴسنگ سکیم سے لیکر توانائی کے منصوبوں پر تحقیقات حذب اختلاف کا پر زور مطالبہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین نیب کو دباوٴ میں لانے کے لئے بیان بازی کی جا رہی ہے۔ویسے تو نیب کی کارکردگی پر وزیراعظم کے بیان سے ایک نیا پنڈورا بکس کھل گیا ہے۔ حزب اقتدار ابھی کھل کر اپوزیشن کی تنقید کا جواب نہیں دے پا رہے لیکن اس تیاری میں ضرور ہیں کہ اگر کسی ترقیاتی منصوبے میں کرپشن کا الزام لگا تو مقابلہ کیسے کرنا ہے۔
لاہور:پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن نے وزیراعظم کی طرف سے نیب حکام کے خلاف بیان پر مذمتی قرارداد جمع کرا دی۔ حزب اختلاف کے رہنماوٴں کا کہنا ہے کہ عدلیہ کو ایسے الزامات کا نوٹس لینا چاہئے۔
اپوزیشن لیڈر محمود الرشید نے ایوان میں قرارداد پیش کرتے ہوئے موٴقف اختیار کیا کہ وزیراعظم کا بیان غیر آئینی اور نیب حکام کو دھمکی دینے کے مترادف ہے۔ ملک میں کرپشن کے خاتمے کے لئے جو آئینی ادارے کام کر رہے ہیں انہیں روکنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کرپشن کے خاتمے میں سنجیدہ نہیں۔
اپوزیشن رہنماوٴں نے وزیراعظم کے بیان پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دانش اسکولز، سستی روٹی، آشیانہ ہاوٴسنگ سکیم سے لیکر توانائی کے منصوبوں پر تحقیقات حذب اختلاف کا پر زور مطالبہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین نیب کو دباوٴ میں لانے کے لئے بیان بازی کی جا رہی ہے۔
ویسے تو نیب کی کارکردگی پر وزیراعظم کے بیان سے ایک نیا پنڈورا بکس کھل گیا ہے۔ حزب اقتدار ابھی کھل کر اپوزیشن کی تنقید کا جواب نہیں دے پا رہے لیکن اس تیاری میں ضرور ہیں کہ اگر کسی ترقیاتی منصوبے میں کرپشن کا الزام لگا تو مقابلہ کیسے کرنا ہے۔