Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:وزارت خارجہ نے قومی اسمبلی کو تحریری جواب میں بتایا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف نے پینسٹھ غیرملکی دورے کئے جن پر اڑسٹھ کروڑ بیاسی لاکھ سے زائد اخراجات ہوئے۔وزیراعظم کے بیرونی ممالک کے دوروں کے اخراجات کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کردی گئی ، وزارت خارجہ نے تحریری جواب میں بتایا کہ وزیراعظم نوازشریف نے پینسٹھ غیرملکی دورے کئے۔ چھ سواکتیس افراد نے وزیراعظم کے ساتھ بیرونی دور ے کئے۔ وزیراعظم کے دوروں پرارسٹھ کروڑبیاسی لاکھ چھہترہزارروپے خرچ ہوئے۔ وزیراعظم پندرہ باربرطانیہ گئے۔ برطانیہ کے زیادہ تر دورے ٹرانزٹ دورے تھے۔ وزیراعظم نے سعودی عرب کے پانچ اور امریکہ کے تین دورے کئے۔ وزیراعظم کے کسی دورے میں بھی اٹھارہ سے زائد افراد نہیں گئے۔ اقوام متحدہ کے ایک اجلاس میں شرکت پرسات کروڑننانوے لاکھ چون ہزارخرچ کئے گئے۔ سوئٹزرلینڈ کے ایک دورہ پرپانچ کروڑبیالیس لاکھ اسی ہزار روپے خرچ ہوئے۔سعودی عرب کے دو اورقطرکے حالیہ دورے پرکوئی خرچ نہیں آیا۔ امریکہ کے ایک دورے کے دوران تین کروڑ پندرہ لاکھ تریسٹھ ہزارروپے خرچ ہوئے۔ امریکہ کے دوسرے دورے پرتین کروڑتراسی لاکھ پچیس ہزارروپے خرچ ہوئے۔ فرانس کے ایک دورے پرتین کروڑبائیس لاکھ انچاس ہزارروپے خرچہ آیا۔
اسلام آباد:وزارت خارجہ نے قومی اسمبلی کو تحریری جواب میں بتایا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف نے پینسٹھ غیرملکی دورے کئے جن پر اڑسٹھ کروڑ بیاسی لاکھ سے زائد اخراجات ہوئے۔
وزیراعظم کے بیرونی ممالک کے دوروں کے اخراجات کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کردی گئی ، وزارت خارجہ نے تحریری جواب میں بتایا کہ وزیراعظم نوازشریف نے پینسٹھ غیرملکی دورے کئے۔ چھ سواکتیس افراد نے وزیراعظم کے ساتھ بیرونی دور ے کئے۔ وزیراعظم کے دوروں پرارسٹھ کروڑبیاسی لاکھ چھہترہزارروپے خرچ ہوئے۔
وزیراعظم پندرہ باربرطانیہ گئے۔ برطانیہ کے زیادہ تر دورے ٹرانزٹ دورے تھے۔ وزیراعظم نے سعودی عرب کے پانچ اور امریکہ کے تین دورے کئے۔ وزیراعظم کے کسی دورے میں بھی اٹھارہ سے زائد افراد نہیں گئے۔ اقوام متحدہ کے ایک اجلاس میں شرکت پرسات کروڑننانوے لاکھ چون ہزارخرچ کئے گئے۔ سوئٹزرلینڈ کے ایک دورہ پرپانچ کروڑبیالیس لاکھ اسی ہزار روپے خرچ ہوئے۔
سعودی عرب کے دو اورقطرکے حالیہ دورے پرکوئی خرچ نہیں آیا۔ امریکہ کے ایک دورے کے دوران تین کروڑ پندرہ لاکھ تریسٹھ ہزارروپے خرچ ہوئے۔ امریکہ کے دوسرے دورے پرتین کروڑتراسی لاکھ پچیس ہزارروپے خرچ ہوئے۔ فرانس کے ایک دورے پرتین کروڑبائیس لاکھ انچاس ہزارروپے خرچہ آیا۔