Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ، نہ صرف پاکستان بلکہ خطے کیلئے بھی گیم چینجر ثابت ہوگا۔ تاہم انتہائی اہمیت کے حامل اس منصوبے کو چند خطرات بھی لاحق ہیں۔پاک چین اقتصادی راہداری، چین کے نوسو ارب ڈالر مالیت کے ون روڈ ون بیلٹ کا حصہ ہے۔ بیس ممالک اس میگا پراجیکٹ سے منسلک ہیں۔ منصوبے کی تکمیل سے چین کی مقامی مارکیٹ کوخطے بھرمیں رسائی حاصل ہوسکے گی۔ انفرااسٹرکچر پر پینتالیس ارب ڈالر خرچ ہوں گے۔ گوادر میں اسی کروڑ ڈالر کے ترقیاتی منصوبے مکمل کئے جائیں گے۔ توانائی کے چوبیس منصوبے۔ چارمیگا انفرااسٹرکچر پراجیکٹ اور تیس مخصوص اکنامک زون کا قیام شامل ہے۔ بلاشبہ اقتصادی راہداری کا یہ منصوبہ پاکستان کی قسمت بدل دے گا۔ آئی ایم ایف کو منصوبے کی تکمیل سے پاکستان کی مجموعی قومی پیداوار میں دو فیصد اضافے کی توقع ہے۔ تاہم سیاسی جماعتوں کے تحفظات، جیوپولیٹیکل رسک اور عالمی کساد بازاری جیسے عوامل اس منصوبے کی راہ میں رکاوٹ بن سکتے ہیں۔
اسلام آباد:پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ، نہ صرف پاکستان بلکہ خطے کیلئے بھی گیم چینجر ثابت ہوگا۔ تاہم انتہائی اہمیت کے حامل اس منصوبے کو چند خطرات بھی لاحق ہیں۔
پاک چین اقتصادی راہداری، چین کے نوسو ارب ڈالر مالیت کے ون روڈ ون بیلٹ کا حصہ ہے۔ بیس ممالک اس میگا پراجیکٹ سے منسلک ہیں۔ منصوبے کی تکمیل سے چین کی مقامی مارکیٹ کوخطے بھرمیں رسائی حاصل ہوسکے گی۔ انفرااسٹرکچر پر پینتالیس ارب ڈالر خرچ ہوں گے۔ گوادر میں اسی کروڑ ڈالر کے ترقیاتی منصوبے مکمل کئے جائیں گے۔ توانائی کے چوبیس منصوبے۔ چارمیگا انفرااسٹرکچر پراجیکٹ اور تیس مخصوص اکنامک زون کا قیام شامل ہے۔
بلاشبہ اقتصادی راہداری کا یہ منصوبہ پاکستان کی قسمت بدل دے گا۔ آئی ایم ایف کو منصوبے کی تکمیل سے پاکستان کی مجموعی قومی پیداوار میں دو فیصد اضافے کی توقع ہے۔ تاہم سیاسی جماعتوں کے تحفظات، جیوپولیٹیکل رسک اور عالمی کساد بازاری جیسے عوامل اس منصوبے کی راہ میں رکاوٹ بن سکتے ہیں۔