احتساب کی آڑ میں کسی کو نشانہ بنانا نہیں چاہیے ،رحمان ملک

شائع 17 فروری 2016 03:12pm

اسلام آباد:سابق وزیرداخلہ رحمان ملک کا کہنا ہے کہ احتساب کی آڑ میں کسی کو نشانہ نہیں بنانا چاہئے، پیپلز پارٹی عدالتوں کا احترام کرتی ہے،عدالتوں کو غلط معلومات فراہم کرنے سے متعلق قانون سازی کی ضرورت ہے۔

اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ نواز شریف منتخب وزیر اعظم ہیں، انہوں نے نیب کے بارے میں جو بیان دیا مجھے اس کا علم نہیں، ہوسکتا ہے وہ آج عوام کو آگاہ کریں۔

رحمان ملک نے کہا کہ احتساب کی آڑ میں کسی کو نشانہ نہیں بنانا چاہیے،عدالتوں کو غلط معلومات فراہم کرنے سے متعلق قانون سازی کی ضرورت ہے۔سابق وفاقی وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی مظلوم ہے،حکومت میں ہوتی ہے توعدالتوں میں حاضر ہوتی ہے،حکومت سے باہر ہونے پر نیب اور ایف آئی اے پیپلزپارٹی کو گھیر لیتی ہیں۔

Read Comments