شائع 14 دسمبر 2018 01:16pm

روپے  کے استعمال پر پابندی عائد

نیپال کی  حکومت نے بھارتی روپے پر پابندی لگا دی ہے ۔

رپورٹ کے مطابق 2000 ،500 اور 200 روپے کے بھارتی نوٹوں پر نیپال کی حکومت نے پابندی لگا دی ہے جس کے بعد نیپال میں ان نوٹوں کا استعمال ممنوع ہوگا۔

منسٹر آف انفارمیشن ٹیکنالوجی  اینڈ کمیونیکشن   گوکُل  پرساد باسکوٹا   کی جانب سے عوام کو متوجہ کیا گیا ہے کے بھارتی100 روپے سے بڑے نوٹوں کا استعمال نہیں کیا جائے اور ان کا استعمال غیر قانونی ہوگا۔

اس فیصلے کہ بعد نیپال کے جو لوگ بھارت میں کام کر رہے ہیں ان کو دشواری کا سامنا کرنا پڑے گا اور اس کے ساتھ بھارتی  سیاحوں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا ۔

اس سے پہلے   نیپال میں دوسال سے بھارتی روپے کا استعمال ہو رہا ہے ۔

SOURCE : KHALEEJTIMES

Read Comments