شائع 17 دسمبر 2018 11:18am

'اچھا تویہ سہیل خان اسی لئے شادی نہیں کررہا'

پاکستانی ہاکی ٹیم کی ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی پر تبصرہ کرتے ہوئے کچھ روز قبل ہاکی اولمپیئن وسیم فیروز نے ایک شو میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ کھلاڑی شادی شدہ ہونے کی وجہ سے اچھی کارکردگی نہیں دکھا پارہے۔

تفصیلات کے مطابق اولمپیئن کے ان ریمارکس پر پاکستانی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر محمد حفیظ نے انھیں جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ میری شادی سنہ 2006 میں ہوئی تھی جس کے بعد میں نے 10 ہزار رنز اور 200 وکٹیں حاصل کیں۔

ٹویٹ ملاحظہ کریں۔۔۔

محمد حفیظ کی اس ٹویٹ فخر زمان نے جواب دیتے ہوئے لکھا کہ 'اچھا تو یہی وجہ ہے کہ سہیل خان شادی نہیں کر رہا'۔   ٹویٹ ملاحظہ کریں۔۔۔    

جب دونوں کرکٹرز کو بات کرتے دیکھا تو ایس ایس جی سی کے کوچ عتیق الزمان بھی بیچ میں کود پڑے، انہوں نے ہنستے ہوئے کہا کہ وہ فٹ بھی ہے۔

ٹویٹ ملاحظہ کریں۔۔۔

جس کے بعد عتیق الزماں کی اس ٹویٹ پر فخر زمان نے جواب دیتے ہوئے لکھا کہ معاف کر دیں بھائی۔   ٹویٹ ملاحظہ کریں۔۔۔    

فخر زمان کے اُس جملے پر غور کے بعد ٹویٹر صارفین نے محسوس کیا کہ انہوں نے سہیل خان کی فٹنس پر جیسے طنز کیا ہو۔

Read Comments