Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی:کورکمانڈرکراچی لیفٹینٹ جنرل نوید مختارنے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے ملاقات کی اورقومی ایکشن پلان پرعملدرآمد تیزکرنے اور انسداد دہشت گردی کی عدالتیں جلد قائم کرنے پرتبادلہ خیال کیا ہے۔کورکمانڈرکراچی نے وزیراعلیٰ ہاوٴس میں قائم علی شاہ سے ملاقات کی اورقومی ایکشن پلان کے تحت ہونے والے فیصلوں پرعملدرآمد کا جائزہ لیا۔ترجمان وزیراعلی سندھ کے مطابق کورکمانڈرکراچی اوروزیراعلیٰ سندھ کی ملاقات میں انسداد دہشت گردی کی عدالتیں جلد قائم کرنے سمیت دیگرامورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں پراسیکیوشن سسٹم کی سست روی پرکورکمانڈرکراچی نے عسکری قیادت کے بعض تحفظات وزیراعلیٰ سندھ تک پہنچائے۔سندھ حکومت کویہ پیغام دیا گیا ہے کہ قومی ایکشن پلان کے تحت ہونے والے فیصلوں پرمکمل عملدرآمد کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرزکواپنی ذمہ داریاں پوری کرنی ہونگی۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں زیرتفتیش ملزمان کے خلاف مقدمات کی تیزترسماعت سے متعلق اموراورجے آئی ٹیزکی تشکیل میں تاخیرپربھی گفتگو ہوئی۔
کراچی:کورکمانڈرکراچی لیفٹینٹ جنرل نوید مختارنے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے ملاقات کی اورقومی ایکشن پلان پرعملدرآمد تیزکرنے اور انسداد دہشت گردی کی عدالتیں جلد قائم کرنے پرتبادلہ خیال کیا ہے۔
کورکمانڈرکراچی نے وزیراعلیٰ ہاوٴس میں قائم علی شاہ سے ملاقات کی اورقومی ایکشن پلان کے تحت ہونے والے فیصلوں پرعملدرآمد کا جائزہ لیا۔ترجمان وزیراعلی سندھ کے مطابق کورکمانڈرکراچی اوروزیراعلیٰ سندھ کی ملاقات میں انسداد دہشت گردی کی عدالتیں جلد قائم کرنے سمیت دیگرامورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں پراسیکیوشن سسٹم کی سست روی پرکورکمانڈرکراچی نے عسکری قیادت کے بعض تحفظات وزیراعلیٰ سندھ تک پہنچائے۔سندھ حکومت کویہ پیغام دیا گیا ہے کہ قومی ایکشن پلان کے تحت ہونے والے فیصلوں پرمکمل عملدرآمد کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرزکواپنی ذمہ داریاں پوری کرنی ہونگی۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں زیرتفتیش ملزمان کے خلاف مقدمات کی تیزترسماعت سے متعلق اموراورجے آئی ٹیزکی تشکیل میں تاخیرپربھی گفتگو ہوئی۔