Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی:مسلم لیگ نون سندھ کے رہنماوں نے سندھ حکومت پر مردم شماری کومتنازعہ بنانے کا الزام عائد کیا ہے اورکہا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ کے متضاد بیانات مردم شماری کے عمل کو متنازعہ بنا رہے ہیں۔مسلم لیگ ہاوٴس کراچی میں سینیٹر نہال یاشمی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے مردم شماری کے معاملے پر سندھ حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا، سینیٹر نہال ہاشمی نے کہا کہ حکومت سندھ مردم شماری کے عمل میں رکاوٹیں کھڑی کررہی ہے۔ مسلم لیگی رہنماوٴں کا کہنا تھا کہ عزیز بلوچ اورپیپلزپارٹی کے دیگر لوگوں کے انکشافات اورجرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی سے توجہ ہٹانے کے لیے مردم شماری جیسے قومی ایشوز کو پیپلزپارٹی متنازعہ بنا رہی ہے۔
کراچی:مسلم لیگ نون سندھ کے رہنماوں نے سندھ حکومت پر مردم شماری کومتنازعہ بنانے کا الزام عائد کیا ہے اورکہا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ کے متضاد بیانات مردم شماری کے عمل کو متنازعہ بنا رہے ہیں۔
مسلم لیگ ہاوٴس کراچی میں سینیٹر نہال یاشمی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے مردم شماری کے معاملے پر سندھ حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا، سینیٹر نہال ہاشمی نے کہا کہ حکومت سندھ مردم شماری کے عمل میں رکاوٹیں کھڑی کررہی ہے۔
مسلم لیگی رہنماوٴں کا کہنا تھا کہ عزیز بلوچ اورپیپلزپارٹی کے دیگر لوگوں کے انکشافات اورجرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی سے توجہ ہٹانے کے لیے مردم شماری جیسے قومی ایشوز کو پیپلزپارٹی متنازعہ بنا رہی ہے۔