Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
لاہور :لاہور میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ناکے پر موجود دو پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے،ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدد اشرف کا کہنا ہے کہ واقعہ دہشت گردی معلوم ہوتا ہے۔تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے اقبال ٹاﺅن نیلم بلاک میں پولیس ناکے پر موجود اہلکاروں پر چار نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر دی،فائرنگ سے ڈیوٹی پر موجود آصف اور بشیر نامی پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگئے جنہیں جناح ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم دونوں اہلکار جانبر نہ ہو سکے ۔ ڈی آئی جی آپریشن ڈاکٹر حیدد اشرف کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق واقعہ دہشت گردی لگتا ہے تاہم تمام پہلوﺅں سے تحقیقات کر رہے ہیں۔جاں بحق ہونے والے دونوں اہلکاروں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے جناح ہسپتال کے مردہ خانے منتقل کردیا گیا ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے۔
لاہور :لاہور میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ناکے پر موجود دو پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے،ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدد اشرف کا کہنا ہے کہ واقعہ دہشت گردی معلوم ہوتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے اقبال ٹاﺅن نیلم بلاک میں پولیس ناکے پر موجود اہلکاروں پر چار نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر دی،فائرنگ سے ڈیوٹی پر موجود آصف اور بشیر نامی پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگئے جنہیں جناح ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم دونوں اہلکار جانبر نہ ہو سکے ۔
ڈی آئی جی آپریشن ڈاکٹر حیدد اشرف کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق واقعہ دہشت گردی لگتا ہے تاہم تمام پہلوﺅں سے تحقیقات کر رہے ہیں۔
جاں بحق ہونے والے دونوں اہلکاروں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے جناح ہسپتال کے مردہ خانے منتقل کردیا گیا ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے۔