بیجنگ :وزیراعظم نوازشریف چین کے دورے پر وانگ ژو پہنچ گئے جہاں وہ شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔
وزیراعظم نوازشریف دو روزہ دورے پر چین پہنچ گئے، وزیراعلیٰ شہباز شریف ، وفاقی وزیراحسن اقبال اورمعاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔نواز شریف شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔
اجلاس میں تنظیم کے مستقل رکن چین،قازقستان،کرغزستان،روس، تاجکستان اور ازبکستان ہیں جبکہ رواں سال اوفا سربراہ اجلاس میں پاکستان اور بھارت کو بھی مستقل رکن بنانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
اجلاس کے موقع پر وزیراعظم نوازشریف کی چینی ہم منصب سے بھی ملاقات ہوگی۔