ممبئی:بولی وڈ کے معروف اداکار سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان اور نوجوانوں کے مقبول ترین اداکار شاہد کپور کے بھائی ایشان کپور رکھنے جارہےہیں بو لی وڈ میں قدم۔
بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق بھارتی فلموں کے معروف ہدایتکار کرن جوہر بنانے جارہے ہیں نئی فلم اور اس میں وہ شاہ رخ کاجول یا کسی اور اداکار کو نہیں بلکہ سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان اور شاہد کپور کے چھوٹے بھائی ایشان کپور کو لینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق کرن جوہر اپنی آنے والی رومینٹک فلم میں سارہ اور ایشان کو پہلی بار فلموں میں متعارف کروائیں گے،ان کا کہنا ہے کہ ابھی اسکرپٹ پر کام جاری ہے جیسے ہی اسکرپٹ مکمل ہوجائے گا فلم کی شوٹنگ شروع کردی جائے گی۔