بجلی کی بچت کیلئے شادی ہال اور بازار جلدی بند کئے جائیں،خواجہ آصف
وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے کراچی میں تاجر برادری کو آڑے ہاتھوں لیا، مقامی ہوٹل میں تقریب کے دوران تاجروں اور صنعت کاروں نے کراچی میں پانی، بجلی اور گیس کے مسائل بیان کئے، تو جواب میں وزیر خزانہ نے انہیں وسائل کی بچت کے مشورے دیئے، خواجہ آصف نے کہا کہ پانی، بجلی اور گیس صرف کراچی کا نہیں، بلکہ پورے ملک کا مسئلہ ہے، تاجر شکایتیں نہ کریں بلکہ بچت کی کوشش کریں۔
انہوں نے کہا کہ اگر کوئی نجی کمپنی اپنی بجلی پیدا کرکے کسی دوسری کمپنی کو فروخت کرنا چاہے تو اس سلسلے میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی، ان کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک سے نیا معاہدہ تکمیل کے قریب ہے، جس میں کے الیکٹرک کی اجاری داری ختم کرنے کی کوشش کی جائے گی تاہم حکومت سرمایہ کاروں کو بھگانا نہیں چاہتی۔