ممبئی:بولی وڈ کے مایاناز اداکار عامر خان نہ صرف بہترین اداکاری کرتے ہیں بلکہ سماجی کاموں میں بھی پیش پیش رہتے ہیں۔اپنے حالیہ دئے گئے بیان میں انہوں نے بھارت میں پانی کے مسئلے پر آواز اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق عامر خان کامقبول ترین ٹی وی شو ستیہ میوجیتے بھارتی نجی چینل سے نشر کیا جاتا ہے اس پروگرام میں عام لوگوں کے مسائل پر بات چیت کی جاتی ہے ،اب تک اس شو کے دو سیزن نشر کئے جا چکے ہیں اور اب تیسرا سیزن شروع کرنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔
اسی حوالے سے عامر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس بار اپنے پروگرام میں بھارتی ریاست مہا راشٹرا میں موجود پانی کے مسئلے پر بات کریں گے،بھارت میں عام لوگوں تک صاف پانی کی فراہمی ایک بہت بڑا مسئلہ ہے ،جس کے باعث یہاں بیماریا ں بھی زیادہ ہیں۔
ستیہ میو جیتے ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جس کے ذریعے عام لوگوں کے مسائل حکمرانوں تک پہنچائے جاسکتے ہیں،اور ان کا حل بہتر انداز میں نکالا جا سکتا ہے۔