تھرپارکر میں آج مزید4 بچے دم توڑ گئے

شائع 18 فروری 2016 08:04am

مٹھی:تھرپارکر میں غذائی قلت اور وبائی امراض کے باعث آج بھی چار بچے دم توڑ گئے ہیں۔

تھر میں وبائی امراض، غذائی قلت اور دیگر مسائل کی وجہ سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے، آج چار بچوں کی ہلاکت کے بعد رواں ماہ مرنے والوں کی تعداد ایک سو اڑتیس تک جا پہنچی ہے،مختلف اسپتالوں میں اب بھی ڈھائی سو بچے زیر علاج ہیں جن میں سے پانچ کو حالت تشویشناک ہونے پر حیدرآباد منتقل کردیا گیا۔

Read Comments