Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی :کراچی میں حسن اسکوائر پر خاتون سے لوٹ مار کرنے والے دو ڈاکو مبینہ پولیس مقابلے میں زخمی ہوگئے جبکہ کورنگی سے موٹر سائیکل چور گروہ کا سرغنہ پکڑا گیا۔پولیس کے مطابق سرشاہ سلیمان روڈ پر دو موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان عیسٰی نگری قبرستان کے قریب خاتون سے لوٹ مار میں مصروف تھے کہ عزیز بھٹی تھانے کی گشت پر مامور موبائیل موقع پر پہنچ گئی، ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم جوابی فائرنگ سے دونوں شدید زخمی ہوگئے، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ اینٹی کار لفٹنگ سیل کے عملے نے خفیہ اطلاع پر کورنگی میں چھاپہ مارکر موٹر سائیکل چور گروہ کے سرغنہ ارشد کو گرفتار کرلیا، ملزم کورنگی اور شرافی گوٹھ پولیس کو مطلوب ہے جبکہ اسکا گروہ شہر کے مختلف علاقوں سے موٹر سائیکل چوری کرکے دیگر صوبوں میں اسمگل کرتا ہے۔
کراچی :کراچی میں حسن اسکوائر پر خاتون سے لوٹ مار کرنے والے دو ڈاکو مبینہ پولیس مقابلے میں زخمی ہوگئے جبکہ کورنگی سے موٹر سائیکل چور گروہ کا سرغنہ پکڑا گیا۔
پولیس کے مطابق سرشاہ سلیمان روڈ پر دو موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان عیسٰی نگری قبرستان کے قریب خاتون سے لوٹ مار میں مصروف تھے کہ عزیز بھٹی تھانے کی گشت پر مامور موبائیل موقع پر پہنچ گئی، ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم جوابی فائرنگ سے دونوں شدید زخمی ہوگئے، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
اینٹی کار لفٹنگ سیل کے عملے نے خفیہ اطلاع پر کورنگی میں چھاپہ مارکر موٹر سائیکل چور گروہ کے سرغنہ ارشد کو گرفتار کرلیا، ملزم کورنگی اور شرافی گوٹھ پولیس کو مطلوب ہے جبکہ اسکا گروہ شہر کے مختلف علاقوں سے موٹر سائیکل چوری کرکے دیگر صوبوں میں اسمگل کرتا ہے۔