شدید برفباری کے بعد گیس کی لوڈ شیڈنگ

شائع 14 دسمبر 2015 02:58pm

زیارت:بلوچستان کی وادی زیارت میں شدید برفباری کے بعد گیس کی لوڈشیڈنگ نے شہریوں کو شدید کرب میں مبتلا کر دیا ہے۔

قائد اعظم کا پسندیدہ مقام وادی زیارت، جہاں سیاح کھنچے چلے آتے ہیں لیکن یہاں کی مقامی آبادی برف باری کے بعد گیس کی لوڈشیڈنگ کے ہاتھوں شدید مشکلات سے دوچار ہے، گیس پریشر اتنا کم ہے کہ کھانا بنانے میں سخت مشکلات کا سامنا ہے۔

ایک طرف تو زیارت میں خون جما دینے والی سردی نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں، تو دوسری طرف سخت سردی سے بچنے کے لیے گیس لوڈشیڈنگ کے باعث شہری گیس ہیٹر بھی استعمال نہیں کر سکتے۔

عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ گیس کمپنی شدید سرد موسم میں تو زیارت کے عوام پر رحم کرے، ورنہ لکڑیوں کے لیے جنگلات کی کٹائی پرمجبور ہوں گے۔

Read Comments