وزیراعظم کی اسلام آباد میں اسپتال تعمیر کرنیکی منظوری

اپ ڈیٹ 18 فروری 2016 10:20am

اسلام آباد:وزیراعظم نوازشریف نے اسلام آباد میں بارہ سو بستروں پر مشتمل اسپتال تعمیر کرنے کی منظوری دیدی،بیس ایکڑزمین مختص کرنے کی ہدایت کردی۔

ترجمان وزیراعظم ہاوٴس کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے وزارت صحت کو اسپتال کی تعمیر کے لئے خصوصی ہدایات دی ہیں،وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ کری روڈ پر اسپتال کی تعمیر کیلئے بیس ایکڑ جگہ مختص کی جائے،اسپتال کی تعمیر کے سلسلہ میں آغا خان فاوٴنڈیشن بلا معاوضہ تکنیکی معاونے فراہم کرے گی، اسپتال میں چھ سو بستر خصوصی کیئر یونٹ کیلئے مختص کئے جائیں گے۔

Read Comments