Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
لاہور:قومی احتساب بیورو کے خلاف وزیراعظم پاکستان کے بیان کو ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔ درخواست گزار کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کو دھمکیاں دینے سے روکا جائے۔لاہور ہائیکورٹ میں گوہر نواز سندھو ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر درخواست میں موٴقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزیراعظم پاکستان نواز شریف نے اپنے بیان میں نیب حکام کو دھمکیاں دی ہیں،جس کے باعث نیب کی کارکردگی متاثر ہو سکتی ہے۔نیب ملک بھر میں کرپشن کرنے والوں کے خلاف کام کر رہی ہے۔ عدالت نیب کو بغیر کسی دباوٴمیں آئے کرپشن کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرنے کا حکم دیتے ہوئے وزیراعظم کو نیب حکام کو دھمکیاں دینے سے روکنے کے احکامات جاری کرئے۔
لاہور:قومی احتساب بیورو کے خلاف وزیراعظم پاکستان کے بیان کو ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔ درخواست گزار کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کو دھمکیاں دینے سے روکا جائے۔
لاہور ہائیکورٹ میں گوہر نواز سندھو ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر درخواست میں موٴقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزیراعظم پاکستان نواز شریف نے اپنے بیان میں نیب حکام کو دھمکیاں دی ہیں،جس کے باعث نیب کی کارکردگی متاثر ہو سکتی ہے۔نیب ملک بھر میں کرپشن کرنے والوں کے خلاف کام کر رہی ہے۔ عدالت نیب کو بغیر کسی دباوٴمیں آئے کرپشن کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرنے کا حکم دیتے ہوئے وزیراعظم کو نیب حکام کو دھمکیاں دینے سے روکنے کے احکامات جاری کرئے۔