Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:وزیر مملکت برائے صحت سائرہ افضل تارڑ کہتی ہیں مہنگی دواوٴں کی فروخت کے لیے ڈاکٹر کو خریدا جاتا ہے، کرپشن کا آغاز ڈاکٹر کرتے ہیں،مریض مہنگی ادویات کا خود بائیکاٹ کریں۔سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صحت کا اجلاس چیئرمین ساجد طوری کی زیرصدارت ہوا۔کمیٹی نے پاکستان ہیلتھ ریسرچ کونسل بل دوہزار پندرہ کی منظوری دے دی۔ وفاقی وزیرمملکت صحت سائرہ افضل تارڑ کا کہنا تھا کہ مہنگی ادویات کی فروخت کے لیے سب سے پہلے ڈاکٹر کو خریدا جاتا ہے اور اس کرپشن کا آغاز ڈاکٹر کرتے ہیں، انہیں ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے،مریض مہنگی ادویات کا خود بائیکاٹ کریں۔سینیٹر شیخ عتیق کا کہنا تھا کہ ادویات کی قیمتوں کے حوالے سے سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کروں گا۔
اسلام آباد:وزیر مملکت برائے صحت سائرہ افضل تارڑ کہتی ہیں مہنگی دواوٴں کی فروخت کے لیے ڈاکٹر کو خریدا جاتا ہے، کرپشن کا آغاز ڈاکٹر کرتے ہیں،مریض مہنگی ادویات کا خود بائیکاٹ کریں۔
سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صحت کا اجلاس چیئرمین ساجد طوری کی زیرصدارت ہوا۔کمیٹی نے پاکستان ہیلتھ ریسرچ کونسل بل دوہزار پندرہ کی منظوری دے دی۔
وفاقی وزیرمملکت صحت سائرہ افضل تارڑ کا کہنا تھا کہ مہنگی ادویات کی فروخت کے لیے سب سے پہلے ڈاکٹر کو خریدا جاتا ہے اور اس کرپشن کا آغاز ڈاکٹر کرتے ہیں، انہیں ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے،مریض مہنگی ادویات کا خود بائیکاٹ کریں۔
سینیٹر شیخ عتیق کا کہنا تھا کہ ادویات کی قیمتوں کے حوالے سے سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کروں گا۔