لاہور: ایئر پورٹ پر تین کلو ہیروئن برآمد

شائع 18 فروری 2016 01:28pm

لاہور:لاہور ائیرپورٹ پر اے ایس ایف نے جدہ جانے والے ماں اور بیٹے سے تین کلو ہیروئن برآمد کرلی۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

لاہورت کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ائیر پورٹ سیکورٹی اور اینٹی نارکوٹکس فورس نے دوران چیکنگ ماں بیٹے سے تین کلو ہیروئن برآمد کرلی۔ملزمان عارفہ شاہد اور وقار حمید ماں بیٹا بتائے جاتے ہیں۔جو قومی ائیرلائن کی پرواز سے جدہ جا رہے تھے۔ ائرپورٹ زرائع کے مطابق برآمد کی جانے والی ہیروئن انتہائی اعلیٰ کوالٹی کی ہے جس کی مالیت کروڑوں میں ہے۔ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

Read Comments