Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی:سندھ ہائی کورٹ نے پیپلزپارٹی کی رکن قومی اسمبلی شازیہ مری کے خلاف جعلی ڈگری کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔سندھ ہائی کورٹ میں پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی شازیہ مری کی جعلی ڈگری سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کی عدالت میں ہوئی۔الیکشن کمیشن کی جانب سے شازیہ مری کی دستاویزات کی رپورٹ پیش کی گئی۔وکیل صفائی نے موٴقف اختیار کیا کہ شازیہ مری نے میٹرک سرٹیفکیٹ شازیہ نامی لڑکی کا لگایا ہے اور وہ پانچ بارانتخابات میں حصہ لے چکی ہیں۔شازیہ مری کے شناختی کارڈ میں نمبرز بھی الگ ہیں۔عدالت نے وکیل صفائی کا موٴقف سننے کے بعد شازیہ مری کی جعلی ڈگری کے خلاف کیس پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
کراچی:سندھ ہائی کورٹ نے پیپلزپارٹی کی رکن قومی اسمبلی شازیہ مری کے خلاف جعلی ڈگری کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔
سندھ ہائی کورٹ میں پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی شازیہ مری کی جعلی ڈگری سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کی عدالت میں ہوئی۔الیکشن کمیشن کی جانب سے شازیہ مری کی دستاویزات کی رپورٹ پیش کی گئی۔وکیل صفائی نے موٴقف اختیار کیا کہ شازیہ مری نے میٹرک سرٹیفکیٹ شازیہ نامی لڑکی کا لگایا ہے اور وہ پانچ بارانتخابات میں حصہ لے چکی ہیں۔شازیہ مری کے شناختی کارڈ میں نمبرز بھی الگ ہیں۔عدالت نے وکیل صفائی کا موٴقف سننے کے بعد شازیہ مری کی جعلی ڈگری کے خلاف کیس پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔