شائع 18 فروری 2016 01:49pm

ہالی ووڈ فلم زوٹوپیا کی رنگا رنگ پریمیئر تقریب

کیلیفورنیا:امریکا میں ہالی ووڈ اینی میٹڈ فلم زوٹوپیا کے پریمیئر میں گلوکارہ شکیرا کی شرکت نے تقریب کی رونقیں دوبالا کر دیں۔فلم چار مارچ کو ریلیز ہو گی۔

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ہالی ووڈ فلم زوٹوپیا کی رنگا رنگ پریمیئر تقریب میں ہالی ووڈ ستاروں سمیت گلوکارہ شکیرا کی سرپرائز آمد ہوئی جس نے شائقین کی خوشیوں دوبالا کر دیں۔

والٹ ڈزنی کی پیش کردہ اینی میٹڈ فلم زوٹوپیا کی کہانی پولیس اہلکار بنے معصوم خرگوش اور لومڑی کی شرارتوں کے گرد گھومتی ہے جس میں خرگوش ایک اہم مشن پر نکل پڑتا ہے۔

بائرون ہاورڈ کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم میں جینیفر گوڈوین ،جیسن بیٹ مین اور معروف گلوکارہ شکیرا نے بھی اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔

ایڈونچر کامیڈی فلم زو ٹوپیا چار مارچ کو امریکی سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

Read Comments