Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی:ایم کیوایم نے پارٹی قیادت کے بیانات کی نشراشاوعت پرسے پابندی اٹھانے کا مطالبہ کردیا۔فاروق ستارکہتے ہیں کہ ایم کیوایم قائد کوچھ ماہ سے آئینی وقانونی حق سے محروم رکھا گیا۔پابندی کے خلاف کل سے چارروزہ علامتی بھوک ہڑتال کی جائے گی۔کراچی میں ایم کیوایم کے مرکزنائن زیروپرپریس کانفرنس کرتے ہوئے فاروق ستارکا کہنا تھا کہ پارٹی قیادت کے بیانات کی نشرواشاعت پرگذشتہ چھ ماہ سے پابندی عائد ہے۔بلاجواز پابندی کے خلاف کل سے بائیس فروری تک پریس کلب کے سامنے علامتی بھوک ہڑتال کی جائے گی۔ فاروق ستارنے مطالبہ کیا کہ ایم کیوایم کے قائد پرعائد پابندی کو آرٹیکل انیس کے تحت ہٹایا جائے۔آئینی حقوق سے متعلق درخواستوں پرپندرہ دن سے ایک ماہ میں فیصلہ سنادیاجاتا ہے۔ایم کیوایم رہنما کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے دھرنے کے باعث چینی صدرنہ آسکے ایم کیوایم نے دھرنا دیا توصدرپاکستان اوروزیراعظم باہرنہیں جاسکیں گے۔انہوں نے کہاکہ پارٹی قائد کے پندرہ دن کے راشن جمع کرنے والی بات سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں انہوں وسیع ترتناظرمیں بات کی۔
کراچی:ایم کیوایم نے پارٹی قیادت کے بیانات کی نشراشاوعت پرسے پابندی اٹھانے کا مطالبہ کردیا۔فاروق ستارکہتے ہیں کہ ایم کیوایم قائد کوچھ ماہ سے آئینی وقانونی حق سے محروم رکھا گیا۔پابندی کے خلاف کل سے چارروزہ علامتی بھوک ہڑتال کی جائے گی۔
کراچی میں ایم کیوایم کے مرکزنائن زیروپرپریس کانفرنس کرتے ہوئے فاروق ستارکا کہنا تھا کہ پارٹی قیادت کے بیانات کی نشرواشاعت پرگذشتہ چھ ماہ سے پابندی عائد ہے۔بلاجواز پابندی کے خلاف کل سے بائیس فروری تک پریس کلب کے سامنے علامتی بھوک ہڑتال کی جائے گی۔
فاروق ستارنے مطالبہ کیا کہ ایم کیوایم کے قائد پرعائد پابندی کو آرٹیکل انیس کے تحت ہٹایا جائے۔آئینی حقوق سے متعلق درخواستوں پرپندرہ دن سے ایک ماہ میں فیصلہ سنادیاجاتا ہے۔
ایم کیوایم رہنما کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے دھرنے کے باعث چینی صدرنہ آسکے ایم کیوایم نے دھرنا دیا توصدرپاکستان اوروزیراعظم باہرنہیں جاسکیں گے۔انہوں نے کہاکہ پارٹی قائد کے پندرہ دن کے راشن جمع کرنے والی بات سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں انہوں وسیع ترتناظرمیں بات کی۔