لاس اینجلس:ہالی ووڈ کی نئی جادوائی کمالات پر مبنی فلم گاڈز آف ایجپٹ کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا۔ فلم چھبیس فروری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
مار دھاڑ کا تڑکا لیے جادوئی کمالات سے بھرپور ہالی ووڈ فلم گاڈز آف ایجپٹ کے نئے ٹریلر نے آتے ہی عوام میں مقبولیت حاصل کرلی۔فلم کی کہانی قدیم مصری زمانے کے دیوتاوٴں پر مبنی ہے جو ایک دوسرے کے ساتھ اقتدار کی جنگ لڑتے ہیں۔
فلم میں مرکزی کردار جیرارڈ بٹلراور نکولج کوسٹر ادا کررہے ہیں۔جنگ و جدل کی کہانی پر مبنی فلم چھبیس فروری کو امریکی سینما گھروں میں تہلکہ مچائے گی۔