آرمی چیف کا ٹین کور ہیڈکوارٹر زچکلالہ کا دورہ

شائع 18 فروری 2016 04:58pm

راولپنڈی:آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ٹین کور ہیڈکوارٹر زچکلالہ کا دورہ کیا۔ آرمی چیف کہتے ہیں ٹین کور کے افسران و جوانوں نے لائن آف کنٹرول پر دفاع وطن کی عظیم قربانیاں دیں جو کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کور ہیڈکوارٹرز پہنچنے پر کمانڈ ٹین کور لیفٹیننٹ جنرل ملک ظفر اقبال نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔ اِس موقع پر آرمی چیف نے یادگار شہداء پر پھول چڑھائے اورفاتحہ خوانی کی۔ اِس موقع پر آرمی چیف کو ٹین کور کی آپریشنل تیاریوں اور پیشہ ورانہ اْمور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

جنرل راحیل شریف نے کور کی آپریشنل تیاریوں پر بھرپور اطمینان کا اظہار کیا اور کنٹرول لائن پر کور کے افسران اور جوانوں کی دفاع وطن کے لیے عظیم قربانیوں پر خراج تحسین بھی پیش کیا۔

Read Comments