Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی:ایڈیشنل آئی جی کراچی مشتاق مہر نے کہا ہے کہ کراچی آپریشن کے دوران بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ پر توجہ مرکوز رہی، اسٹریٹ کرائم پر قابو پانے کے لئے نئی حکمت عملی تیار کرلی۔پولیس چیف مشتاق مہر نے ایوان صنعت و تجارت کراچی میں صنعت کاروں اور تاجروں سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ کراچی میں آپریشن کامیابی کے ساتھ جاری ہے، پہلے ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری پر توجہ اب اسٹیریٹ کرائم کا خاتمہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی آپریشن سے وہی لوگ پریشان ہیں، جن کے خلاف کارروائیاں کی جارہی ہیں۔مشتاق مہر نے کہا کہ بینک ڈکیتی کی شرح میں گزشتہ سال کی نسبت تیس فیصد کمی ہوگئی، تاہم اس پر قابو پانے کے لیے مزید کام کی ضرورت ہے۔کراچی چیمبر کے صدر کا کہنا تھا بجٹ میں اعلانات کے باجود کراچی پولیس تاحال جدید اسلحے سے محروم ہے۔
کراچی:ایڈیشنل آئی جی کراچی مشتاق مہر نے کہا ہے کہ کراچی آپریشن کے دوران بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ پر توجہ مرکوز رہی، اسٹریٹ کرائم پر قابو پانے کے لئے نئی حکمت عملی تیار کرلی۔
پولیس چیف مشتاق مہر نے ایوان صنعت و تجارت کراچی میں صنعت کاروں اور تاجروں سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ کراچی میں آپریشن کامیابی کے ساتھ جاری ہے، پہلے ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری پر توجہ اب اسٹیریٹ کرائم کا خاتمہ کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ کراچی آپریشن سے وہی لوگ پریشان ہیں، جن کے خلاف کارروائیاں کی جارہی ہیں۔مشتاق مہر نے کہا کہ بینک ڈکیتی کی شرح میں گزشتہ سال کی نسبت تیس فیصد کمی ہوگئی، تاہم اس پر قابو پانے کے لیے مزید کام کی ضرورت ہے۔
کراچی چیمبر کے صدر کا کہنا تھا بجٹ میں اعلانات کے باجود کراچی پولیس تاحال جدید اسلحے سے محروم ہے۔