تحفظات دور نہ ہوئے تو مردم شماری کا بائیکاٹ کرینگے،اختر مینگل

شائع 18 فروری 2016 05:25pm

کوئٹہ:بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر مینگل نے کہا ہے کہ بلوچستان میں کوئی جئے یا مرے حکمرانوں کو اس سے کوئی غرض نہیں، تحفظات دور نہ ہوئے تو مردم شماری کا بائیکاٹ کریں گے۔

کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اختر مینگل نے کہا کہ بلوچستان کی صورتحال پر سیاسی پارٹیوں کو اعتماد میں لیا جائے۔اے پی سی میں بلوچوں کے مسائل حل کرنے کی بات کی گئی مگر اب تک اسٹیرنگ کمیٹی تک قائم نہیں کی گئی۔

اختر مینگل کا کہنا تھا کہ جب تک امن و امان کا مسئلہ حل نہیں ہوتا، خراب حالات کے باعث نقل مکانی کرنے والے افراد واپس نہیں آتے اور بلوچستان میں آنے والے غیر ملکی واپس نہیں چلے جاتے، بلوچستان نیشنل پارٹی کسی قسم کی مردم شماری تسلیم نہیں کریگی۔

اختر مینگل نے کہا کہ گوادر میں چھیالیس ارب ڈالر کے منصوبے لگائے جارہے ہیں مگر وہاں پینے کا صاف پانی عوام کو میسر نہیں۔

Read Comments