وزیر اعلیٰ نے واقعے پر جوڈیشل انکوائری کا حکم دے دیا ہے،سرفراز بگٹی

شائع 18 فروری 2016 05:34pm

کوئٹہ:صوبائی وزیرداخلہ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ مسلم باغ میں طالبہ کی خودکشی کے معاملے پر وزیراعلیٰ بلوچستان نے جوڈیشل انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔تحقیقات کے بعد ہی ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

مسلم باغ گرلز کالج کی طالبہ ثاقبہ کاکڑ کی خودکشی کی بازگشت بلوچستان اسمبلی تک جا پہنچی۔ لڑکی کی خودکشی سے متعلق رکن اسمبلی عارفہ صدیق نے اپنی تحریک التوء کو ایجنڈے میں شامل نہ کیے جانے پر ایوان سے واک آوٴٹ کیا۔

صوبائی وزیرداخلہ سرفراز بگٹی نے ایوان کو بتایا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے اس واقعے پر جوڈیشل انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔

اجلاس میں کوہلو میں لیویز چیک پوسٹ پر حملے میں شہید ایف اہلکاروں نے فاتحہ خوانی کی گئی، اسمبلی کا اجلاس غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردیاگیا۔

Read Comments