اقتصادی راہداری سے تجارتی اور توانائی روابط قائم ہونگے،سرتاج عزیز

شائع 18 فروری 2016 05:40pm

اسلام آباد:مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ اقتصادی راہداری سے تجارتی اور توانائی روابط قائم ہونگے۔ اقتصادی راہداری سے ملک کے پسماندہ علاقوں سے غربت، عدم مساوات اور بے روزگاری کے خاتمے میں مدد ملے گی۔

اسلام آباد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشیرخارجہ سرتاج عزیز نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے پاکستان اور پورے خطے پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ اقتصادی راہداری سے ملک کے پسماندہ علاقوں سے غربت، عدم مساوات اور بے روزگاری کے خاتمے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ راہداری منصوبے سے پاکستان کے وسطی اور مغربی ایشیائی ممالک سے تجارتی اورتوانائی روابط قائم ہوں گے۔سرتاج عزیز نے کہاکہ علاقائی اور عالمی سطح پر بڑی تبدیلیوں کے باوجود پاکستان اور چین کی دوستی سدا بہار ہے۔

Read Comments