وزیراعظم کی ترقی پانےوالے افسران کومبارکباد

اپ ڈیٹ 19 فروری 2016 07:42am

اسلام آباد:وزیراعظم نوازشریف نے ترقی پانے والے افسران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ افسران قانون کی حکمرانی کو یقینی بنائیں،،عوام کی خدمت بنیادی مقصد ہونا چاہیے۔

وزیراعظم نوازشریف سے گریڈ 22میں ترقی پانے والے افسروں نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی،ملاقات میں اہم ملکی امور، گورننس اور دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا،وزیراعظم نوازشریف کا افسروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہنا تھا کہ افسران کی ترقی میرٹ اورشفافیت کی بنیاد پرکی گئی ہے،پاکستان کی ترقی سول افسروں کا کلیدی کردار ہے،ہمارامقصد قانون کی حکمرانی اورعوام کی خدمت ہونا چاہئے۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ملکی ترقی کیلئے ایک ٹیم کی حیثیت سے ملکرکام کرنا ہے،ہمیں بیوروکریسی سے اعلی سطح کی دیانتداری،شفافیت کی توقعات ہیں،درست اورجلد فیصلے کرنا بھی بہت ضروری ہیں۔

Read Comments