اپ ڈیٹ 20 فروری 2016 07:03am

سلمان نے کنجوسی کی حدیں پار کر دیں

ممبئی:بولی وڈ کے معروف اداکار دبنگ خان نے بڑی بجٹ کی فلموں کے حوالے سے لیا ہے ایک اہم فیصلہ جسے سن کر تمام لوگ حیران رہ گئے ان کا کہنا ہے کہ فلموں میں حد سے زیادہ پیسے لگاتے وقت سوچنا چاہئے۔

بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق فلم انڈسٹری میں فراخ دل سمجھے جانے والے سلمان خان کا زیادہ بجٹ کی فلموں کے حوالے سے کہنا ہے کہ فلموں میں پیسہ سوچ سمجھ کر لگانا چاہئے۔

سلمان وقت کے ساتھ ساتھ سمجھدار ہوتے جارہے ہیں اور اس کا ثبوت ہے ان کا حال ہی میں دیا گیابیان ۔سلمان اپنی فلموں میں لگائے جانے والے پیسوں کا حساب خود رکھتے ہیں۔

گزشتہ سال ریلیز ہوئی ان کی فلم پریم رتن دھن پایو کی شوٹنگ میں تقریباً دوسو دن لگے ان دنوں میں سلمان نے اپنا شیڈول بنایا ہوا تھا جس پر وہ سختی سے کاربند تھے ۔

اطلاعات کے مطابق ایک طرف تو سلمان کا فلموں میں حد سے زیادہ پیسے لگانے پر لیا جانے والا ایکشن قابل تعریف ہے،جبکہ دوسری طرف انہوں نے اپنی آنے والی فلم سلطان کی شوٹنگ بناءکوئی وجہ بتائے اچانک منسوخ کردی جس کے باعث فلم کے پروڈیوسر کو نقصان برداشت کرنا پڑا۔

Read Comments