شائع 19 فروری 2016 10:08am

چہرے کی اشکال بتاتی ہیں آپ کی شخصیت کا حال

کیا آپ جانتے ہیں کہ مختلف چہروں کی اشکال کے ذریعے آپ اپنی اور دوسرے لوگو ں کی شخصیت کے بارے میںجان سکتے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ہر انسان کے چہرے کی بناوٹ الگ ہوتی ہے، کسی کا چہرہ پتلا تو کسی کا چہرہ موٹا ہوتا ہے، یہی بناوٹ لوگوں کی شخصیت کی بھی عکاسی کرتے ہیں۔

آج ہم کو انہی چہرے کی اشکال کے بارے میں بتائیں گے جس سے آپ جان سکیں گے کہ چہرے کی کون سی بناوٹ کیا کہتی ہے۔آئیے ان اشکال کے بارے میں چند معلومات جانتے ہیں۔۔

٭اوول چہرہ
اوول یعنی بیضوی شکل کے چہرے جن افراد کے ہوتے ہیںان کے اندر یہ گُر موجود ہوتا ہے کہ کون سے وقت پہ کیا بات کرنی ہے اور ان کے اندر یہ بہت اچھی بات ہوتی ہے کہ یہ دوسروں کے ساتھ با آسانی دوستی کرلیتے ہیں اور ہر کوئی ان کے ساتھ پرسکون اور آرام دہ محسوس کرتے ہے۔ایسے افراد بات کرتے ہوئے بہت محتاط رہتے ہیں کیونکہ ایسے افراد یہ نہیں چاہتے کہ دوسرے لوگ ان کے بارے میں غلط رائے پیدا کریں۔

٭ ڈائمنڈ اور تکون چہرہ
ڈائمنڈ اور تکون چہرے والے افراد ہر چیز میں آگے آگے رہتے ہیں اور ایسے افراد چاہتے ہیں کہ ہر کوئی ان کی بات پر توجہ دیں ، ان کی بات غور سے سنی جائے۔ایسے افراد زندگی کے پر مقام پر کامیاب رہنا چاہتے ہیں۔

٭ راﺅنڈ /گول چہرہ
گول چہرے والے افراد بہت رحم دل ہوتے ہیں۔ایسے افراددوسروں کی مدد کے لیے ہمیشہ پیش پیش رہتے ہیں لیکن ایسے افراد خود پرست بھی ہوتے ہیں، جس کے باعث ان کو کچھ نقصانات بھی اٹھانا پڑتے ہیں۔

٭ چکوٹا چہرہ
چکوٹے چہرے والے افراد بہت تیز اور ہوشیار ہوتے ہیں۔ان کا دماغ دوسرے لوگوں کے معاملے میں زیادہ رتیز چلتا ہے۔ایسے افراد کو اونچی اُڑان اڑنے کا شوق ہوتا ہے، اس لیے یہ افراد ہمیشہ بڑے بڑے کام کرنے کو فوقیت دیتے ہیں۔

٭ دل کی شکل والا چہرہ
جن افراد کا چہرہ دل کی شکل کا ہوتا ہے وہ ارادوں کے بہت پکے ہوتے ہیں۔اگر ایسے افراد کچھ کرنے کی ٹھان لیں تو اس کام کو کرکے ہی دم لیتے ہیں۔اس کے علاوہ ایسے افراد بہت تخلیقی ہوتے ہیں۔

٭ لمبا چہرہ
ایسے افراد بہت کم گو ہوتے ہیں لیکن یہ کم بات میں ہی کمال کرجاتے ہیں ۔ اس کے علاوہ یہ لوگ اپنی مرضی کے مالک ہوتے ہیں لیکن اپنی مرضی کے مطابق بھی بہت عمدہ کام سرانجام دیتے ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ یہ لوگ بہت اسٹریٹ فارورڈ قسم کے بھی ہوتے ہیں۔

Read Comments