اپ ڈیٹ 11 جنوری 2019 08:48am

پنجاب بھرمیں 15روزبعد سی این جی اسٹیشنز کو گیس سپلائی بحال

اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت  سمیت پنجاب بھرمیں 15روزبعد سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی سپلائی بحال کردی گئی ۔

عام شہری ہوں یا پھردہاڑی دارلگ گئی ہے اسلام آباد میں بھی لمبی قطار، جی ہاں اسلام آباد سمیت پنجاب بھرمیں سی این جی اسٹیشن کوسپلائی بحال ہوگئی ہے۔

فلنگ اسٹیشنز کے باہرلمبی قطاریں لگ گئیں،15 روزسی این جی کی بندش کے بعد بحالی پرٹیکسی ڈرائیور زیادہ خوش ہیں کہتے ہیں روزگار بہت متاثرہوا ، منافع پٹرول کی مد میں چلا جاتا تھا۔

لائن میں کھڑے شہریوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کوطویل عرصے کیلئے سی این جی بند نہیں کرنی چاہیے بلکہ لوڈمینجمنٹ کے تحت ہفتے میں ایک یا دو روز بندش کا فارمولا اپنانا چاہیے ۔

  بلاتعطل گیس فراہمی کویقینی بنانے سے فلنگ اسٹیشنز کے اطراف ٹریفک جام کی پریشانی بھی نہیں ہوگی بلکہ صارفین کو لائنوں کی اذیت سے بھی نہیں گزرنا پڑے گا۔

Read Comments