سندھ اسمبلی :اراکین کو دیر سے آنے پر سرزنش

شائع 19 فروری 2016 01:35pm

کراچی :سندھ اسمبلی میں اسپیکر کی نظر آج اراکین کی حرکات و سکنات اور تاخیر سے آمد پر مرکوذ رہی، کسی کو اجلاس میں دیر سے آنے پر ڈانٹ پلائی تو کچھ کی ایوان میں غیر سنجیدگی پر نقطہ چینی کرتے دکھائی دیئے۔

سندھ اسمبلی میں آج اسپیکر سب سے زیادہ فعال نظر آئے،اجلاس شروع ہوا تو پہلے اراکین کی غیر حاضری پر برہم ہوئے،پھر باری آئی بار بار نشستیں بدلنے والے وزراء اور اراکین کی،ایک موقع پر منظور وسان اور مراد علی شاہ میں قربت بڑھی تو اسپیکر نے اندر بات بھانپ لی،ارکان اسمبلی کو وقت کا پابند بنانے کیلئے بعض وزراءنے بائیو میٹرک سسٹم لگانے کی تجویز بھی دے ڈالی۔

Read Comments