Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
لاہور :پنجاب اسمبلی میں اورنج لائن ٹرین منصوبے پر بحث دوسرے روز بھی جاری رہی مگر وزیرقانون راناثناءاللہ کی بحث سمیٹنے کی کوشش دھری کی دھری رہ گئی ،اپوزیشن لیڈرمحمودالرشید کہتے ہیں اہم منصوبہ ہے بحث کو دو روز میں ختم نہیں کیا جاسکتا۔پنجاب اسمبلی کا اجلاس اسپیکر رانا محمد اقبال کی زیرصدارت شروع ہوا تو اورنج لائن پر حکومتی اور اپوزیشن اراکین نے دھواں دار بحث کی مگر جیسے ہی وزیرقانون رانا ثناءاللہ نے بحث کو سمیٹتے ہوئے اختتامی تقریر شروع کی تو اپوزیشن بینچز خالی ہونا شروع ہوگئے، جاتے جاتے کورم بھی پوائنٹ آو¿ٹ کرڈالا۔ایوان سے باہر آکر اپوزیشن اراکین کا کہنا تھا کہ اورنج لائن اہم منصوبہ ہے مگر اراکین کی حاضری کو یقینی بنانا حکومت کی ذمہ داری ہے۔دس منٹ تک اسمبلی میں گھنٹیاں بجائی گئیں لیکن کورم پورا نہ ہونے پراجلاس کی کارروائی سوموار دوپہر دو بجے تک ملتوی کردی گئی۔
لاہور :پنجاب اسمبلی میں اورنج لائن ٹرین منصوبے پر بحث دوسرے روز بھی جاری رہی مگر وزیرقانون راناثناءاللہ کی بحث سمیٹنے کی کوشش دھری کی دھری رہ گئی ،اپوزیشن لیڈرمحمودالرشید کہتے ہیں اہم منصوبہ ہے بحث کو دو روز میں ختم نہیں کیا جاسکتا۔
پنجاب اسمبلی کا اجلاس اسپیکر رانا محمد اقبال کی زیرصدارت شروع ہوا تو اورنج لائن پر حکومتی اور اپوزیشن اراکین نے دھواں دار بحث کی مگر جیسے ہی وزیرقانون رانا ثناءاللہ نے بحث کو سمیٹتے ہوئے اختتامی تقریر شروع کی تو اپوزیشن بینچز خالی ہونا شروع ہوگئے، جاتے جاتے کورم بھی پوائنٹ آو¿ٹ کرڈالا۔ایوان سے باہر آکر اپوزیشن اراکین کا کہنا تھا کہ اورنج لائن اہم منصوبہ ہے مگر اراکین کی حاضری کو یقینی بنانا حکومت کی ذمہ داری ہے۔دس منٹ تک اسمبلی میں گھنٹیاں بجائی گئیں لیکن کورم پورا نہ ہونے پراجلاس کی کارروائی سوموار دوپہر دو بجے تک ملتوی کردی گئی۔