نیویارک :نیویارک فیشن ویک پورے آب و تاب کے ساتھ رنگینیاں بکھیرنے کے بعد اختتام پذیر ہوگیا۔ آخری روز بھی معروف ڈیزائنر کے تیار کردہ ملبوسات لوگوں کی خصوصی توجہ کا مرکز بنے۔
پورے ہفتے نیویارک میں معروف ڈیزائنرز کو ملا موقع اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کا۔ نیویارک فیشن ویک کے آخری روز بھی شرکا کا ہجوم امڈ آیا۔معروف ڈیزائنر مارک کے تیار کردہ ملبوسات زیب تن کئے ماڈلز نے ریمپ پر خوب جلوے بکھیرے۔ جسے حاظرین داد دیئے بنا نہ رہ سکے۔
فیشن شو میں لیڈی گاگا اور معروف ماڈل کینڈل جینر کی خصوصی شرکت نے تقریب کا مزہ دوبالا کردیا۔