Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
لاہور :لاہور ہائیکورٹ نے معذور افراد کو سرکاری نوکریاں اور تمام اداروں میں سہولیات مہیا کرنے کی درخواستوں پر وفاق اور پنجاب حکومت سے جواب طلب کرتے ہوئے قرار دیا کہ معذور افراد بھیک نہیں مانگ رہے ان کا حق ہے جو انہیں ملنا چاہیے۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ نے دو متفرق درخواستوں کی سماعت شروع کی تو درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ وفاقی اور صوبائی حکومت نے سرکاری ملازمتوں میں معذوروں کا تین فیصد کوٹہ مختص کیا گیا ہے مگر عمل درآمد نہیں ہو رہا،سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پنجاب کے محکموں میں معذوروں کی تین ہزار سات سو پینسٹھ آسامیاں موجود ہیں جن میں سے دوہزار تین سو چالیس پر تعیناتیاں کر دی گئی ہیں،باقی ایک ہزار چھیاسی نشستوں پر جلد تعیناتیاں کر دی جائیں گی۔ درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ وفاقی اور صوبائی محکموں میں انہیں کوئی سہولت فراہم نہیں کی جا رہی،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آئین کے مطابق معذور افراد کو سہولیات مہیا کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے معذور افراد اپنا حق مانگ رہے ہیں،بھیک نہیں مانگ رہے،عدالت نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے تفصیلی جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔
لاہور :لاہور ہائیکورٹ نے معذور افراد کو سرکاری نوکریاں اور تمام اداروں میں سہولیات مہیا کرنے کی درخواستوں پر وفاق اور پنجاب حکومت سے جواب طلب کرتے ہوئے قرار دیا کہ معذور افراد بھیک نہیں مانگ رہے ان کا حق ہے جو انہیں ملنا چاہیے۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ نے دو متفرق درخواستوں کی سماعت شروع کی تو درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ وفاقی اور صوبائی حکومت نے سرکاری ملازمتوں میں معذوروں کا تین فیصد کوٹہ مختص کیا گیا ہے مگر عمل درآمد نہیں ہو رہا،سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پنجاب کے محکموں میں معذوروں کی تین ہزار سات سو پینسٹھ آسامیاں موجود ہیں جن میں سے دوہزار تین سو چالیس پر تعیناتیاں کر دی گئی ہیں،باقی ایک ہزار چھیاسی نشستوں پر جلد تعیناتیاں کر دی جائیں گی۔
درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ وفاقی اور صوبائی محکموں میں انہیں کوئی سہولت فراہم نہیں کی جا رہی،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آئین کے مطابق معذور افراد کو سہولیات مہیا کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے معذور افراد اپنا حق مانگ رہے ہیں،بھیک نہیں مانگ رہے،عدالت نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے تفصیلی جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔